fbpx

ایکسائز پولیس کی افرادی قوت بڑھائی جائے,صفدرحسین وڑائچ

دہشت گردی اور منشیات فروشی ایک سکے کے دو رخ، دہشت فوری طور پر اور منشیات فروش انسانوں کو سسکا سسکا کر مارتے ہیں۔ منشیات کی ترسیل و فروخت کے لیے مزید قدامات کی ضرورت ہے پولیس میں الگ ونگ بنایا جائے، ایکسائز پولیس کی افرادی قوت بڑھائی جائے اور اینٹی نارکو ٹیکس کا تھانہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ہادی عالم ویفیئر سوسائٹی کی جانب منعقدہ سیمینار کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفسیرصفدرحسین وڑائچ نے کہا کہ منشیات ایک موزی مرض ہے اور خاموش قاتل جوانسانی جسم کوکھوکھلاکردیتی ہے اسکی روک تھام بہت ضروری ہے منشیات جیسے ناسور پر قابو پانے کیلیے ہم سب ایک ہیں،ای ٹی او ایکسائیز صادق آباد چوہدری عبدالخالق منشیات کاخاتمہ ضروری ہے منشیات کاناسورموت ہے جسکاخاتمہ ضروری ہے محکمہ ایکسائز اپنے وسائل اور قوت کے مطابق اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر رہا، جاگ ویلفئیر موومنٹ عبدالرب فاروقی منشیات کاخاتمہ ناسور ہے بڑھتے ہوئے منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے، کیلیے سب کومل کرکرداراداکرناہوگا، عمران ارشد ایمپلائز یونین منشیات کے خاتمے، کے لیے مہم پر جاتا باہر اور ان کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں منشیات ایک الت ہے عمر بھر کی زلت ہے منشیات کے تیزی سے پھیلتے ہوئے نشے کاخاتمہ بہت ضروری ہے جس کے لئے ہم سب ایک ہیں، چلڈرن ویلفئیر سوسائٹی ایمول عامی منشیات ایک بیماری ہے جہاں کہں گلی محلے میں منشیات کے سوداگرہیں انہیں تلاش کرکے ایک لعنت جیسے ناسور کو ختم کریں تاکہ نوجوان نسل اس بڑی تباہی سے بچ سکیں، ریڈپاکستان شاہد سلیم 50فیصد سے زائد افراد نشے کے عادی ہیں نشہ عام ہوچکا ہے جسے روکنا ضروری ہے آج کے سیمینار میں عہد کریں کہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے مل کر آگے بڑھیں، ہادی عالم ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور منشیات فروشی میں ایک قدر مشترک ہے کہ دونوں ہی انسانیت کے قاتل ہیں دہشت گرد گولی بارود سے انسانوں کو نشانہ بنا کر ایک ہی وار میں موت کی گھاٹ اتار دیتے ہیں جبکہ منیشات فروش انسانوں کو سسک سسک کر مرنے پر مجبور کر دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اس کے ذمہ دار محکموں کو کارروائیاں کرتے دیکھتے ہیں جس میں پولیس اور ایکسائز کے محکمے ہمارے ضلع میں کام کرتے ہیں میڈیا کے زریعے بھی اطلاعات ملتی رہتی ہیں کہ منشیات کے ساتھ منشیات فروش پکڑے گئے لیکن پھر بھی عادی مجرمان منشیات فروشی کو نہ صرف جاری رکھتے ہیں بلکہ خطرناک حد تک پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا اس کا دکھ ان لوگوں سے پوچھیں جن کے گھروں کے چراغ گل ہو گئے اور کچھ زندہ درگور اس سلسلہ میں مزید اقدامات کی ضروت ہے، ایکسائز پولیس کی افرادی قوت میں اضافے اور اینٹی نارکو ٹیکس کے تھانے کا کیا قیام اشد ضروی ہے اس موقع پر جام صفدرحسین،فرحان عامر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرحاجی افضل، زبیدہ خاتون و دیگر نے بھی منشیات کے خاتمے کے بارے میں اظہارخیال کیا جبکہ سیمینار میں محمدمنظور، جام محمد ارشد لاڑ ڈسٹرکٹ آفیسرایکسائیز، سلیم آفتاب،حسن عباس، نویدکھوکھر، ایچ ڈی ایف زبیدہ بی بی، مجاہد حسین، بلال احمد ودیگر بھی شریک ہوئے اس موقع پر شرکاء نے علامتی ریلی بھی نکالی اور منشیات کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close