fbpx

سرکاری افسران واہلکاران کے خلاف این جی اوکے نام پرجھوٹی درخواستیں دینے والاگروہ سرگرم

سرکاری افسران واہلکاران کے خلاف این جی اوکے نام پرجھوٹی درخواستیں دینے والاگروہ سرگرم‘ افسران واہلکاران کے خلاف درخواستیں دے کرمبینہ طور پربھاری رقوم طلب کرنے لگا‘ افسران واہلکاران مذکورہ درخواست گزارکی وجہ سے شدیدپریشان‘ وزیراعلی پنجاب‘ کمشنربہاولپوراورڈپٹی کمشنرجمیل احمدجمیل سے کارروائی کامطالبہ‘ مبینہ نوسربازکااین جی اوسے کوئی تعلق نہیں‘ سینئرعہدیدارغلام دستگیرکی گفتگو۔


دستگیرکالونی کے رہائشی محمدنعیم نامی شخص نے خودکوایس کے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کاڈویژنل صدرظاہرکرکے ضلع کے وفاقی وصوبائی محکموں کے افسران واہلکاران کے خلاف 84سے زائددرخواستیں دے رکھی ہیں جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ افسران واہلکاران کے خلاف درخواستیں دے کرمبینہ طور پربھاری رقوم طلب کرتاہے جس کی وجہ سے سرکاری افسران واہلکاران پریشانی میں مبتلاہیں‘ شہری وسماجی حلقوں نے نوسربازکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں ایس کے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سینئرعہدیدارغلام دستگیرنے میڈیاکوبتایاکہ محمدنعیم نوسربازاورسادہ لوح افرادکولوٹنے میں ملوث ہے جس کے تمام لوٹ مار کے ثبوت موجودہیں اورجلدقانونی کارروائی کریں گے جبکہ رابطہ کرنے پرمحمدنعیم نے بتایاکہ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتااوروہ کسی ثبوت سے نہیں ڈرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close