رحیم یارخان میں جعلی نکاح کا کاروبار عروج پر ،مقدمہ درج

رحیم یارخان : جعلی نکاح نامہ تیار کرتے ہوئے نکاح پر نکاح کرنے والی خاتون سمیت 3 ملزمان کے خلاف شہری کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق قذافی کالونی کے رہائشی محمد خان نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ 3 ملزمان نثار احمد خان وغیرہ نے اس کا جعلی نکاح نامہ تیار کر لیا اور اس کی بیوی سلمی نثار نے اس کے نکاح میں ہوتے ہوئے ملزم توقیر شہاب سے نکاح کیا‘ پولیس نے شوہر کی مدد سے بیوی اور ملزمان کے خلاف جعلی طلاق نامہ تیار کرنے اور نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »