رحیم یارخان میں جعلی سب انسپکٹر پکڑا گیا

رحیم یار خان:خود کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظاہر کرنے والے جعلساز کو پولیس نے دھر لیا، مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

 پولیس تھانہ آب حیات کو دوران گشت اطلاع ملی کہ چک 83 پی راشد جی ولد تلوکا جی جو کہ خود کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظاہر کر کے لوٹ مارکرتا ہے موجود ہے

جس پر پولیس تھانہ آب حیات نے موقع پر پہنچ کر ملزم راشد جی کو گرفتار کر لیا

اور اس کے پاس موجود پنجاب پولیس کا سروس کارڈ حاصل کر کے آن لائن چیک کیا تو کارڈ بوگس نکلا

جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »