پنجا ب بھرمیں پہلی بار فیملی کورٹ میں ای سٹامپ وائٹ پیپرپر فیصلہ جاری

رحیم یارخان: ای سٹامپ وائٹ پیپر کا اجراء،پنجا ب بھرمیں پہلی بار فیملی کورٹ میں ای سٹامپ وائٹ پیپرپر فیصلہ جاری۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے 23دسمبر2021ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 32اضلاع میں ای سٹامپ وائٹ پیپر کا نفاذ3جنوری 2022ء سے عمل میں لایاگیا جس کے تحت رحیم یارخان میں فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں پورے پنجاب میں پہلی بارتسلیم بی بی بنام عبدالشکوردعویٰ خرچہ نان ونفقہ میں ای سٹامپ وائٹ پیپرپر فیصلہ جاری کیا گیا

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بنک آف پنجاب اور اسٹامپ فروشوں کو 3جنوری سے وائٹ پیپر کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ 500روپے سے کم مالیت کے نان جوڈیشل اسٹامپ کیو آر کوڈ، بار کوڈ اور16ہندسہ کے منفرد شناختی نمبر کے ساتھ وائٹ پیپر پر جاری ہوں گے جو3جنوری2022ء سے صوبہ بھر میں نافذ العمل ہو گا۔فیملی کورٹ میں راضی نامہ،والد بچوں کو خرچہ نان ونفقہ دینے پر راضی۔

 فیملی جج ندیم اصغرندیم کی کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ ارم بی بی وغیرہ بنام محمد مظفر اقبال دعویٰ،خرچہ نان ونفقہ میں دونوں فریقین اورکونسل کی باہمی مشاورت کے بعد دونوں میں بیوی میں راضی نامہ کروا دیا گیا جس کے تحت والد اپنے پانچ بچوں کومبلغ 17500روپے سالانہ 20فیصد اضافے کے ساتھ ہرماہ خرچہ دینے کا حکم جاری کیا گیا۔estamppaper

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button