فیملی کورٹ میں موبائل کی جعلی رسید پکڑی گئی

رحیم یارخان :فیملی کورٹ میں موبائل کی جعلی رسید پکڑی گئی‘فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان۔

فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں حنفیہ کالونی کی رہائشی مہرین عبدالمالک نے اپنے شوہر حافظ ضیاء الرحمن کے خلاف دعویٰ دلا پانے حق المہر‘واپسی سامان جہیز وغیرہ دائر کر رکھا ہے ،

جس میں مدعیہ نے سامان جہیز میں موبائل رینو 2اوپو جس کی رسید مبلغ 80ہزار روپے جاری کردہ جے موبائل شاپ پیش کی گئی

جس پر عدالت نے موبائل شاپ مالک کو عدالت طلب کر کے رسید بابت پوچھا جس پر موبائل مالک نے بیان دیا کہ رینو 2اوپوکا ماڈل 2019ء میں مارکیٹ میں آیا ہے جبکہ رسید2017ء کی جاری ہے

جو کہ جعلی ہے میں نے یہ رسید نہیں دی ہے جس پر فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے حکم سنانے کے لئے آج بروزسوموارکے لئے سماعت مقرر کردی ہے

دیکھنا یہ ہے فیملی جج کیا فیصلہ سناتے ہیں واضح رہے کہ فیملی مقدمات میں مدعیہ کی جانب سے اکثر فرضی اورجعلی رسیدیں پیش کرنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس کو روکنے کے لئے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button