رحیم یارخان : میڈم فرحت حمید ریٹائرڈ،اعزاز میں ایک پروقار الودعی تقریب

رحیم یارخان : اپنی سروس باعزت طور پروری کر سکنا یہ بھی اللہ تعالی کا ایک احسان ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے ایس پی آر آئی بی میڈم فرحت حمید کے ریٹائرڈ ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الودعی تقریب کے دوران کیا ۔

آر پی او محمد زبیر دریشک نے کہا کہ ایس پی آر آئی بی میڈم فرحت حمید ایک نہایت ہی دیانتدار، محنتی،ملنسار افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں اور اپنے کام سے مخلص ہیں۔ جنہوں نے ہمیشہ اپنے تجربے اور لگن سے جرائم کی سرکوبی میں اپنا کرداراحسن طریقہ سے ادا کیا جس سے محکمہ کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا۔

اچھے آفیسرز وہی ہوتے ہیں جن کے جانے کے بعدبھی انہیں اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے۔میڈم ایک خوش نصیب خاتون ہیں جو کہ با عزت طور پر اپنی سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہو رہی ہیں ان کے جانے پر سب دفتر والے اُداس ہیں اور میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

محکمہ کی شان، عزت و قار اور عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرتے ہوئے اپنی زندگیاں گزارنے والے افسران و اہلکاران محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔آرپی او نے تمام پولیس اہلکاران و افسران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ تعیناتی ہو وہاں کوشش کریں کہ اپنے قول و فعل کو مثالی بنا ئیں تاکہ وہاں سے جانے کے بعد لوگ آپ کواچھے الفاظ میں یاد کریں۔

Farhat Hameed
Farhat Hameed

انہوں نے ریجنل اکاؤنٹنٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ریٹائر ہونیوالے ملازمان کے واجبات ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی بر وقت ادا کیے جائیں۔

ایس پی آر آئی بی میڈم فرحت حمید نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر آر پی او کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں یہاں سے ڈھیر ساری محبتیں اور چاہتیں سمیٹ کر جا رہی ہوں جو یقینا میری زندگی کا سب سے بڑ اثاثہ ہیں،ریجن بہاولپور کے لوگوں کی طرف سے بہت پیار ملاجسے میں کبھی نہ بھول پاوں گی۔ آخر میں آر پی او نے ریٹائرڈ ہونے والی ایس پی فرحت حمید کو یاد گاری شیلڈ دی۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور حسن مشتاق سکھیرا،ڈی ایس پی لیگل توقیر انور ، اے ڈی آئی جی ڈی ایس پی کاشف عبداللہ، پی ایس محمد امتیاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹراحمد سعید  نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »