fbpx
تحریک انصافرحیم یارخان

سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے مخدوم فوازاحمدہاشمی، پی ٹی آئی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسن چوہدری، سابق تحصیل صدرمیاں خرم منیر، کوارڈینیٹرپی ٹی آئی میونسپل کمیٹی ترنڈہ سواء خان چوہدری ساجدمنیرنے کہاہے کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور مصنوعی اعداد وشمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے، خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے، ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلوتہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، اب ہر کام میرٹ پرہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کرنے والوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا،

تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو صحیح سمت پر لانے کے لئے ملکی مفاد میں ہرفیصلہ کر رہی ہے، سابق حکومت کے دور میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے، ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی ضروریات کو اولیت دی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حالات دن بدن بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔

 
 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close