ایمنسٹی سکیم 2019 کی تشہیر کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقا د

 ایف بی آر کے زیراہتمام ایمنسٹی سکیم 2019 کی تشہیر کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقا د کیاگیا جس کی صدارت کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایف بی آر) جاوید بدرنے کی۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام رسول نے بھی شرکت کی۔ سیمینار میں ٹیکس بار ایسوسی ایشن رحیم یارخان کو ایمنسٹی سکیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرزسمیت ٹیکس بار ایسوسی ایشن ضلع رحیم یارخان کے نمائندگان رانا ظفر‘ مرزا انیس‘ محمدعلی عثمانی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر ان لینڈ ریونیو جاوید بدر‘ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ایمنسٹی سکیم 2019سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلئے ملک بھرکے کاروباری حضرات کی طرح رحیم یارخان کے کاروباری حضرات کو صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے جو ٹیکس بار کے نمائندگان اس کےلئے بہتر معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ تاکہ حکومت کا پیغام ان لوگوں تک صحیح معنوں تک پہنچ سکے جو ٹیکس ادائیگی کرکے اپنی جائیدادوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »