انجمن تاجران صادق بازار کو ٹیکس کے حوالے سے آگاہی تقریب منعقدہ تقریب ہوئی

ان لینڈریونیو(ایف بی آر) کے افسران محمدخاورالیاس‘ ظفر اقبال، ریاض احمد بلوچ، محمد الیاس تمرانی نے انجمن تاجران صادق بازار کو ٹیکس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو ملک میں اور بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اور بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کا آخری موقع ہے اس سکیم کے تحت ظاہر کئے گئے اثاثہ جات اخراجات پر ٹیکس کی ادائیگی 30 جون 2020ء تک ڈیفالٹ سرچارج تک کے ساتھ کی جاسکتی ہے۔

اضافی ٹیکسز سے بچنے کے لئے 30 جون 2019ء تک ٹیکس کی ادائیگی یقینی بناکر حکومتی ریلیف سے مستفید ہوسکتے ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے تاجر برادری کو سکیم کے فوائد، سکیم کا اطلاق اور شرائط و ٹیکس کی شرح بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران صادق بازار رانا ندیم، چوہدری رضوان احمد، رانا امجد، رانا عمران، رانا محسن، رانا عبیدالرحمن سمیت دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »