قومی

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی

رحیم یارخان :فیڈرل بورڈ آف ریونیونے 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019 تک توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق ان افراد کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانالازم ہے جو 500 گز سے زائد رقبے پر محیط مکان یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق گیس اور بجلی کے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے ٹیکس دہندگان کی فعال فہرست کا حصہ بننا ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button