وفاقی وزیر تعلیم کا نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

رحیم یارخان (ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت جناب شفقت محمود نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ، وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں کامیابیوں اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے بتایا  کہ وزیر اعظم کے ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت 121 طلباء مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تربیت مکمل کر چکے ہیں۔

مزید براں اِسی پروگرام کے تحت شروع ہونے والے پانچ نئے سرٹیفیکیٹ پروگرامز کیلئے یونیورسٹی کو  700  سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔اِس کے علاوہ  ٹیکنالوجی کی تعلیم کےچھ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لئے داخلے اگست 2021 سے شروع ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں نیشنل سکلز یونیورسٹی اِسلام آباد میں ہونے والی سر گرمیوں کو سراہا۔

  اُن کے مطابق اِس یونیورسٹی کو آنے والے دنوں میں جس اہم  چیلنج کا سامنا ہے، وہ ہنر مندی کی ابتدائی تعلیم کو اعلی تعلیم سے مربوط کرنا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر اور پوری فیکلٹی اور عملہ سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے جدید مہارتوں کے پروگراموں کو زیادہ فعال بنائیں۔ مزید براں وفاقی وزیر نے ہدایت کی ، کہ یونیورسٹی میں شروع ہونے والے تمام پروگرام اندرون اور بیرون ملک ملازمتوں کے مواقعوں سے ہم آہنگ ہونے چاہیں ۔  جناب شفقت محمود نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ملک بھر میں انڈسٹری اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ روابط قائم کرنے کا بھی کہا۔

ابتدائی استقبالیہ تقریب کے بعد ، وفاقی وزیر نے مرکزی آڈیٹوریم کے لان میں پودہ لگایا۔  اُنہوں نے آڈیٹوریم کے مجموعی فن تعمیر کو سراہا ، جو اسلامی اور آفاقی تعلیمی موضوع کی عکاسی کرتا ہے –

یونیورسٹی کی تجربہ گاہوں کے دورے کے دوران ، وفاقی وزیر نے وائس چانسلر کو فنی تربیت سے متعلق جدید آلات کی خریداری کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اُن کے مطابق نیشنل سکلز یونیورسٹی اِسلام آباد میں ہنر مندی کی تعلیم  میں جدید قسم کی مشینری اِس کی اہمیت و افادیت میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button