fbpx

فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کامیابی کے لیے یونائیٹڈ بزنس گروپں پرعزم۔

رحیم یارخان:فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کامیابی کے لیے یونائیٹڈ بزنس گروپں پرعزم۔

گزشتہ روزسابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں محمد ادریس نے امیدوار سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرؤف مختار۔امیدوارصدرشیخ خالدتواب کے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام کیا

جس میں پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر ۔چیئرمین یوبی جی افتخار علی ملک کے علاؤہ دیگر عہدیداران وبزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور یونائٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی کے لیے اپنی حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا

اس موقع پر امیدوار سینئر نائب نائب صدر عبدالروف مختار۔امیدوارصدرشیخ خالدتواب نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کاحقیقی نمائندہ گروپ ہے جس نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے

اور اسی وجہ سے ہر بار بزنس کمیونٹی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب کروایا انشاء اللہ اس بار بھی بزنس کمیونٹی کا اعتماد ہماری کامیابی کا ضامن ہے کامیاب ہوکر بزنس کمیونٹی اور ملکی معشیت کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

30 دسمبر کوبزنس کمیونٹی اپنے  قیمتی ووٹ سے یونائیٹڈ بزنس فورم کو ایک بارپھر کامیاب کروائے گی اس موقع پر چوہدری جاوید ارشاد سمیت دیگر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »