مقامی کھاد فیکٹریوں نےعوام کو پینے اور کاشتکاری کے پانی سے محروم کر دیا ہے

صادق آباد:ملک کے سینئر سیاستدان سید میر فضل الہی فضلی نے کہا ہے کہ مقامی کھاد فیکٹریوں نے صادق آباد کے عوام کو پینے اور کاشتکاری کے پانی سے محروم کر دیا ہے ‘

ملین آف گیلنز پانی نکال کر احمدپورلمہ اور صادق آباد کے زیر زمین پانی کو ناقابل استعمال کر دیا ہے جس سے عوام زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ انہی کھا دفیکٹریوںنے صادق آباد کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجواں پر نوکریوں کے دروازے بھی بند کر رکھے ہیں ،

مجھے افسوس ہے کہ صادق آباد کے منتخب عوامی نمائندے زندگی اور موت کے اس اہم معاملے پر خاموش ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ کھاد فیکٹریوں کی پانی پر ٹربائنوں کو دریا کیساتھ منتقل کی جائے ،اس سلسلہ میں میرے ساتھ مختلف سیاسی سماجی اور مزدور لیڈروں نے رابطہ کیا ہے انشاء اﷲ بہت جلد اس بارے لائحہ عمل طے کریں گے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button