پاکستان میں یوریا کھادبین الاقوامی مارکیٹ کی نسبت 5000 روپے فی بوری کم ہے

رحیم یارخان:پاکستان میں یوریا کھاد کی تیاری کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کی نسبت 5000 روپے فی بوری کم ہے،
ایف ایف سی اعلیٰ کوالٹی کی کھادیں تیار کر کے ملکی ترقی اور زراعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار رحیم یار خان ریجن کی طر ف سے ڈیلر ٹریننگ پروگرام سے وسیم الرحمن ہیڈ آف سیلزفوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ ڈیلرز اور کمپنی کے درمیان پچھلے چار دہائیوں سے ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔ اس پروگرام سے ڈیلر ز کو کمپنی کی پالیسوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

ایف ایف سی کے ہیڈ آف سیلز (سینٹرل زون) میاں ذکاء الدین نے کہا کہ پروگرام کا مقصد کمپنی اور ڈیلروں کے درمیا ن رابطہ قائم رکھنا ہے۔

ایف ایف سی پورے ملک میں اپنے ڈیلرز کے ذریعے کھادوں کی یکساں فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کھادوں کی مقامی اور بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی۔ ایف ایف سی فارم ایڈ وائزری سنٹر رحیم یار خان کے مینیجر محمد زاہد عزیز نے فصلوں میں متوازن کھادوں کے استعمال کے حوالے سے لکچردیا۔

ایف ایف سی کے فنانس آفیسر نے کمپنی کے مختلف مالی دستاویزات کے بارے میں بتاتے ہوئے ٹیکسوں کے حوالے سے حکومتی پالیسوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

ایف ایف سی کے ریجنل مینیجر بخت جمال نے اپنے خطاب میں کہاکہ کمپنی کی بنیا دی پالیسی ہے کہ تمام ڈیلرز کو کھادوں کی یکساں فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف سیلز ایف ایف سی وسیم الرحمٰن نے ڈیلرز میں لانگ ایسوسی ایشن ایوارڈ تقسیم کیے، جس کا مقصد کمپنی کی طر ف سے ڈیلرز کے ساتھ قائم مضبوط کاروباری رشتے کو سراہنا تھا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button