غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مزید کمی کردی گئی

رحیم یارخان: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ہے اس سلسلے میں اعداد شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11 کردی گئی،

قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3،لاہور کیلئے 3،اسلام آباد کیلئے3،پشاور کیلئے1اور سیالکوٹ کیلئے1پرواز ہے۔

گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35میں سے کم کرکے8کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پشاور کیلئے1فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے1اور ملتان کیلئے 1پرواز ہوگی۔

ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے3کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پرواز آپریٹ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پگاسس ایئر لائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی ہے، پگاسس ایئر کو کراچی کیلئے 1پرواز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔

اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے6کردی گئی ہے جس کے تحت کراچی کیلئے1،لاہور کیلئے2 اور اسلام آباد کے لئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی۔

اس کے علاوہ سری لنکا ایئرویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے2کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلیے1اور لاہور کیلیے 1پرواز ہو گی۔

جبکہ تھائی ایئر کی پروازیں18سے کم کرکےصرف3کردی گئی ہیں جو کراچی کیلئے1لاہور کیلئے1اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں ہیں جو 5مئی سے 20مئی تک نافذالعمل ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button