fbpx

رحیم یارخان میں ریسکیو نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں مکمل کر لیں

Flood Arrangements

ڈاکٹر عبدالستار بابر

۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

Flood Arrangements

ریسکیو1122رحیم یارخان نے دیگرضلعی ریسکیو و ریلیف اداروں کے ساتھ مل کرضلع بھر میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں مکمل کرلیں۔( Pre- Flood Arrangements )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابرنے فلڈ کی پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنررحیم یارخان کی ہدایات کے مطابق رواں سال ممکنہ فلڈ کے صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو1122پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کی جامع منصوبہ بندی کے تحت ضلعی فلڈ جامع پلان ترتیب دے کر تمام متعلقہ اداروں مشترکہ طورپر ذمہ داریاں سونپ دیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے تحت ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے متعدد اجلاس منعقدکرکے اہم اقدامات کئے گئے،ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ انہاراور ریسکیوافسران نے دریائی پشتوں کے دورے کئے اورانہیں تسلی بخش قراردیا،ضلعی اور تحصیل معائنہ کار کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے تحت چاروں تحصیلوں میں قائم کردہ سٹورز میں موجودہ خیموں اورفلڈفائٹنگ آلات کا معائنہ کیا گیا،تمام ضلعی اداروں کے پاس دستیاب وسائل،مشینری وآلات کی آپریشنل حالت کو برقرار رکھا گیا،وقت پرتمام دستیاب واٹربوٹس اور اوبی ایم انجن کی مرمتی کے کام کو مکمل کیا گیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے 21فلڈریلیف کیمپس کے مقامات کا جائزہ لیااورانہیں تیار کیاگیا،15جون سے ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم کاقیام عمل میں لایا گیا جوکہ ہفتے کہ 7دن اور 24گھنٹے کام کررہا ہے،
محکمہ لائیوسٹاک نے ان علاقوں میں موجود جانوروں کوپیشگی ویکسینیشن مکمل کی،پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف نجی آگنائزیشنزکے ساتھ اجلاس کا انعقادکرکے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا،شہری علاقوں میں میونسپل کارپوریشنز کے عملے نے سیوریج لائنوں کی صفائی کی حتمی شکل دے دی تاکہ بارشوں کا پانی جمع نہ ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کی سربراہی میں ریسکیو1122نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر 2فلڈ فرضی مشقوں کا انعقاد کیا۔ان فرضی مشقوں کا جائزہ ڈپٹی کمشنررحیم یارخان نے خو دلیا،
ان مشقوں میں ریسکیوتیراکوں نے ڈوبتے افراد کو ریسکیوکرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا،فلڈ سیفٹی آلات آپریشنل حالت کو جانچا،تمام اداروں کے درمیان رابطے کے ذرائع،انفارمیشن ڈیسک،میڈیکل کیمپ،کمیونیکیشن سسٹم،واٹر بوٹس سے منسلک ٹریکرز،واٹربوٹس کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقلی،ڈیٹا کو محفوظ بنانے،
ابتدائی طبی امداداور دیگر ریلیف کے کاموں کا مکمل جائزہ لے کر تمام اداروں کی کارکردگی اور تیاریوں کو خوب سراہا۔
ڈاکٹرعبدالستاربابر نے کہا گذشہ سالوں کی طرح ریسکیو1122نے تمام اداروں کے ساتھ ملکر اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ممکنہ سیلاب وہنگامی صورتحال میں ریسکیو1122ضلع کی چاروں تحصیلوں میں موجود دریائی بند پر اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
۔(Pre-Flood Arrangements)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »