پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی چھٹی بندوبین کانفرنس,کارکردگی کا جائزہ

رحیم یارخان : پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی چھٹی بندوبین کانفرنس، 2سالہ کارکردگی کا جائزہ اور مستقبل کے لائحہ عمل طے کیا گیا، کانفرنس کی صدارت عاشق حسین بھٹہ نے کی، موقع پر ملک بھر سے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے عہدے داروں کا چناؤ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فوڈورکرز فیڈریشن کی 6ویں مندوبین کانفرنس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت عاشق حسین بھٹہ نے کی کانفرنس میں فیڈریشن کی 2سالہ مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدے داروں کا چناؤ کیا گیا جس میں عہدیداران نے نے اپنے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے رحیم یار خان میں یونی لیور ایمپلائر یونین کے محمد احمد کھوکھر کو صدر، اجمل فرید کو نائب صدر، خائستہ رحمان جنرل سیکرٹری، مودت حسین جوائنٹ جنرل سیکرٹری، حناء شہزاد آرگنائزر اور یوسف بنگش کو کوآرڈینیٹر کے لیے منتخب کیا گیا۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر یونی لیور اپلائز یونین پاکستان کے محمد احمد کھوکھر اور نائب صدر اجمل فرید نے کہا کہ فیڈریشن کے تمام عہدیداران اور ممبران کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے اپنے محبت، پیار اور موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کیا، میری اور میری پوری ٹیم کی کوشش ہوگی کہ مزدور بھائیوں کے مسائل کے حل میں ہراول دستہ کے کردار ادا کریں اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں۔ علاوہ ازیں یونین یونی لیور ایمپلائز یونین کے عہدے داران اور مزدوروں نے احمد کھوکھر کو صدر اور اجمل فرید کو نائب صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت تجربہ کار اور صلاحیتوں سے بھرپور ہیں انشاء اللہ منصب پر رہتے ہوئے یونین سے وابستہ تمام مزدوروں کی فلاح وبہبود اور ان کو منظم کرنے کیساتھ ساتھ مسائل کے حل میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائینگے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button