fbpx

محکمہ جنگلات کے ملازمین کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

forest guard Protest

رحیم یارخان :پنجاب فارسٹرز/فارسٹ گارڈز ایسوسی ایشن کے صدریاسرافتخار‘ ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب سیدغلام معین الدین‘ فنانس سیکرٹری محمدشاہد‘ راناسلیم‘ مریدحسین‘ غلام عباس‘ محمدخالد‘ محمدطارق ودیگردرجنوں ملازمین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہرمطالبات میں حق میں احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف کے بنیادی حقوق اور مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں جس میں سکیل اپ گریڈیشن، باقاعدگی سے پروموشن، پٹرولنگ کے لئے سواری، دوران ڈیوٹی اسلحہ رکھنے کا پرمٹ، پیٹرولنگ الاؤنس اور رسک الاؤنس شامل ہیں‘ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چاروں صوبوں کے نظام جنگلات کا تقابلی جائزہ لیا جائے اور جنگلات کے قانون اور مینول میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں‘ اس سلسلے میں سیکرٹری جنگلات پنجاب نے فارسٹ ایسوسی ایشن کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہم حکومت پنجاب کو 25 مارچ کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں‘ ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر وعدے کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جائے‘مظاہرین نے کہاکہ حکومت فوری طور پرمطالبات تسلیم کرے بصورت دیگراحتجاج جاری رکھیں گے اور 25 مارچ 2019 ء کو لاہور میں وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے جو مطالبات کے منظور ہونے تک جاری رہے گا۔

forest guard Protest

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »