fbpx

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری ، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

رحیم یارخان : سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کیلئےاحسن اقابل کیساتھ لاہور جارہے تھے ۔ نیب نے سابق وزیراعظم  خاقان عباسی کو لاہور جاتےہوئے ٹول پلازہ پر روکا جہاں نیب حکام انہیں ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اننقام قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیجانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، پیشی کے لیے 3 دن کا وقت درکار ہے، نیب آفس طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، صرف ایک دن کے نوٹس پر پیشی ممکن نہیں۔یاد رہے نیب پنڈی نے ایل این جی سکینڈل میں باقاعدہ تحقیقات میں شاہد خاقان عباسی کوجمعرا ت کو پہلی بار طلب کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »