رحیم یارخان:تین نوسرباز بھائیوں کی پولیس کو تلاش ،مقدمہ درج

رحیم یارخان : رحیم یارخان کے تین حقیقی نوسرباز بھائیوں نے شہری کو جھانسہ دیکر دو کروڑ پچیس لاکھ روپے کی اراضی عوض ہتیالئیے فرضی اقرار نامہ تہمادیا۔

رقم کا مطالبہ کرنے پر ملزمان کی جانب سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دینے کی دھمکیاں۔ ملزمان کی وجہ سے میرا کافی نقصان ہوا ہے،

لوگوں کی رجسٹریاں نہ کروانے کی وجہ سے میری شخصیت پر بہت برا اثر پڑا اور کاروباری ساکھ متاثر ہوکررہ گئی ہے، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد کو چاہئے کہ وہ ایسے فراڈیئے بھائیوں کیخلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائیں، متاثرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج۔

تھانہ حبیب کالونی کے رہائشی محمد ارشاد نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ 16-5-2015 کو تین نوسرباز ملزمان بھائیوں محمد شاہد غنی۔ محمد عابد غنی اور محمد زاہد غنی نے موضع کوٹ درعیہ کے علاقہ میں جائیداد فروخت کرنے کی ترغیب کی اور فرضی اقرار نامہ بیع تیار کرکے اُسے تہمادیا۔

پڑتال کرنے پر علم ہوا تینوں بھائیوں محمد شاہد غنی وغیرہ نے اس کے ساتھ جعلسازی کی ہے۔ ملزمان کو دی گئی رقم 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے پر قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے،

ملزمان محمد شاہد غنی اور اسکے بھائی اپنا اثر ورسوخ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی شریف شہری ان کیخلاف آواز اٹھانے کو تیار نہیں،

حکام بالا کو چاہئے کہ وہ ایسے کرداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ مزید شہری ان کے دھوکے میں آنے سے بچ سکیں،

انہوں نے اراضی کا جھانسہ دیکر رقم ہتیالی آور خرد برد کرلی۔ متاثرہ شہری محمد ارشاد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری 150/21 بجرم 406_420 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button