fbpx
پولیسخبریںرحیم یارخان

فرنٹ ڈیسک کے زریعے تھانہ کلچر میں تبدیلی یقینی بنائیں گے،ڈی پی او

front desk rahim yar khan news

رحیم یارخان : فرنٹ ڈیسک کے زریعے عوام الناس کو ریلیف دے کرتھانہ کلچر میں تبدیلی یقینی بنائیں گے ۔ تھانہ پر آنے والے ہر سائل کو فرنٹ ڈیسک اہلکار آٹنٖڈ کریں محرران مینول ریکارڈ کی تکمیل کریں ۔ آنے والے سائلین کو خوشگوار ماحول ، ہمدرد رویہ اور شکایات کا فوری ازالہ ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او عمر سلامت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف ، اے ایس پی صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی ، ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا ، ڈی ایس پی صدر فرخ جاوید ، ڈی ایس پی سٹی عباس اختر ، ڈی ایس پی لیاقت پور غلام دستگیر لنگاہ ، ریڈر ٹو ڈی پی او چوہدری محمد یوسف ، اوایس آئی شفاقت علی ، انچارج آئی ٹی شفقت وقاص ، ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک اہلکار اور محرران تھانہ جات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے تھانہ جات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے فرنٹ ڈیسک قائم کئے جس کا بنیادی مقصد روائتی تھانہ کلچر کی تبدیلی ہے لیکن ان کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ تاحال اس کے مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکا ، لیکن اس وسیع المقاصد منصوبے کو کامیاب کرنے کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے ۔ جس کے لیے ان کے آج کے احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، کوئی بھی شخص کو تھانہ پر اپنی شکایت لے کر آئے گا اسے فرنٹ ڈیسک پر موجود اہلکار ایس او پی کو مد نظر رکھتے ہوئے خوشگوار ، ہمدردانہ لب و لہجے میں آنے والے شخص سے مخاطب ہو گا اور اسے احترام کے ساتھ نشت فراہم کرے گا اور سائل کو ضرورت ہوتو پانی بھی پلائے گا اور اس کے مسئلہ کو بغور سن لینے کے بعد اس کی شکایت کو اس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آن لائن درج کرکے متعلقہ بیٹ پولیس آفیسر کے سپرد کرے گا ۔ بیٹ آفیسر ایس ایچ او کی سپر ویژن میں شکایات کے ازالے کے لیے مقررہ وقت میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل برئوے کار لائے گا اور سائل کو خود کال کرے گا اور اس کے کام کے سلسلہ میں اسے آگاہی فراہم کرے گا ، ڈی پی او عمرسلامت نے کہا کہ اس طریقہ کار کو اپنا کر نہ صرف فرنٹ ڈیسک منصوبہ کے حقیقی فوائد عوام الناس کو ملیں گے بلکہ اس کا اصل مقصد تھانہ کلچر کی تبدیلی جو کہ ایک خواب ہے حقیقت بن کر سامنے آجائے گی جو کہ نہ ناممکن ہے اور نہ ہی مشکل انہوں نے کہا کہ آج سے یہی طریقہ کار لاگواور لازم ہے تمام سرکل پولیس افسران ، ایس یچ اوز اور محرران تھانہ جات اس کو یقینی بنائیں گے اور فرنٹ ڈیسک پر خدمات اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اس تبدیلی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ آپ لوگوں پنجاب پولیس کا رخ زیبا بن کر دیکھانا ہے اور عوام کو اس تبدیلی سے روشناس کرانا ہے ۔ انہوں نے محرران سے کہا کہ تھانہ میں آنے والے شکایت کندہ کو خود ڈیل نہیں کریں گے بلکہ اسے فرنٹ ڈیسک پر بھجوانے کے پابند ہیں اور محرر تھانہ کے ریکارڈ کو آپ ڈیٹ رکھے گا اور اپنے عہدے کے دیگر مور سرانجام دے گا ۔

police pic RYK 25-0police pic RYK 25-04-2019(1)4-2019(1)
police pic RYK 25-04-2019(1)

 پٹرولنگ پولیس نے کھائی میں اتر جانے والی گاڑی اور نوجوان ڈرائیورکو بحفاظت نکال لیا ۔ شہریوں کا پٹرولنگ پولیس کی کارروائی پر خراج تحسین ۔ تفصیل کے مطابق حذیفہ نامی شخص پل اپنی ذاتی گاڑی پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ پل ڈگہ کو کراس کرتے ہوئے راستہ کا ادراک نہ ہونے کی وجہ سے پل سے نیچے کھائی میں اتر گئی ، پٹرولنگ پولیس پل ڈگہ گشت پارٹی نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ، حذیفہ اور اس کی گاڑی کو بحفاظت باہر نکال لیا جس پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔

police pic RYK 25-04-2019
police pic RYK 25-04-2019

 پٹرولنگ پولیس میں بہتر خدمات کے لیے اہلکاروں کی تربیت جاری ، اے ایس آئی رانا محمد آصف نے اہلکاروں کو لیکچر دیا ۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس آف پنجاب ، ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور محمد شریف جٹ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم یارخان فرحت حمید قریشی کے احکامات اور ہدایات پر پٹرولنگ پولیس کے اہلکارو کو بہتر خدمات کے لیے تیار کرنے کی خاطر پولیس لائن میں کورسسز کا سلسلہ جاری ہے ، ماسٹر ٹرینر و اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محمد آصف نے اہلکاروں کو لیچر دیتے ہوئے کہا کہ وہ گشت ، ناکہ اور دیگر ڈیوٹیز کے دوران اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ امور سر انجام دیں اور موقع واردات اور حادثات کو ایس او پی کے مطابق محفوظ بنائیں اور عوام کو پیش آنے والے حادثات میں ضرورت کے مطابق ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقلی میں مدد کی جائے اور افسران بالا کی جانب سے عوام الناس کے مفاد کے لیے جو احکامات صادر ہوں ان پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

front desk rahim yar khan news

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close