fbpx

مقدار میں کمی پر متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانے

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اینڈانٹر پرائزز بلال احمد مارتھ نے ضلع بھر کے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کرتے ہوئے پیٹرول کے نرخ، معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔انہوں نے اوور چارجنگ اور مقدار میں کمی پر چناب پیٹرولیم، ٹوٹل پیٹرولیم، سعد پیٹرولیم امداد پیٹرولیم انتظامیہ کو جرمانے کئے۔ڈی او انٹر پرائزز نے مختلف پیٹرول پمپس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ آئندہ اگر کسی بھی پیٹرول پمپ پر اوور چارجنگ، معیار یا مقدار میں کمی پائی گئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کا معاشی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور انتظامیہ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »