جشن آزادی ملی جذبے سے منائیں اور جان لیوا کاموں سے اجتناب کریں.ریسکیو1122

رحیم یارخان :رحیم یارخان میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابرکی زیرنگرانی جشنِ آزادی 14اگست کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کرنے کے لیے فُل ڈریس ریہرسل کی گئی۔
انہوں نے پریڈ کو خود معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ریسکیو1122ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ جشنِ آزادی پروگرامز میں حصہ لے گا۔
کوڈ19کے وجہ سے محدود پیمانے پرجشن آزادی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔جسے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے منایا جائے گا۔
اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیشن کوارڈینیٹرشہزادہ محمد اقبال نے پریڈ میں شریک تمام ریسکیورز کو فلیگ بیج لگائے،پودوں سے شجرکاری کی۔اسی طرح خان پور کے ریسکیوایند سیفٹی آفیسرعدیل غفارنے جشن آزادی کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے ریسکیورز،سول سوسائٹی اور دیگرسماجی شخصیات کے ہمراہ موٹرسائیکل ریلی نکالی۔
ڈاکٹرعبدالستاربابرنے عوام کو حفاظتی آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی ملی جذبے سے منائیں مگر ون ویلنگ اور جان لیوا کاموں سے اجتناب کریں۔ون ویلنگ اور تیز رفتاری آپ کیلئے اور دوسرے کیلئے بھی خطرناک ہے۔
80فیصد روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں موٹر بائیک رپورٹ ہوتا ہے۔خوشی کے اظہار کے لیے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔
ریسکیو افسران تمام تحصیلوں میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ضلعی کنٹرول روم اورتحصیل کنٹرول رومز 14اگست کو ہائی الرٹ رہیں
کم عمری کی ڈرائیونگ کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔والدین اور سول سوسائٹی قانون کی پاسداری میں اپنا کردار ادا کریں۔
Full Dress Rehearsal Jashan e Azadi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »