گلوبل پیس چین دنیامیں امن کوپیغام پھیلارہی ہے,کامران ظفر

رحیم یارخان:گلوبل پیس چین کے ایگزیکٹوڈائریکٹرکامران ظفرنے کہاہے کہ گلوبل پیس چین دنیامیں امن کوپیغام پھیلارہی ہے 150ممالک سے زائدگلوبل پیس چین کانیٹ کام کررہاہے اب تک 12ممالک میں امن کانفرنسزمنعقدہوچکی ہیں بہت جلددوبئی میں بھی گلوبل پیس چین کے زیراہتمام کانفرنس کااہتمام کیاجائے گا،
گلوبل پیس چین بنیادی طورپرپاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیابھرمیں امن کاپیغام پھیلارہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ پریس کلب میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

کامران ظفرنے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم لیڈرشپ تک پہنچناکافی مشکل ہے میراتعلق رحیم یارخان شہرسے ہے 2012ء میں ہم نے یوتھ کواکٹھاکرکے ایجوکیشن کے حوالہ سے کافی کام کیااورطلباء وطالبات کے بنیادی مسائل کوحل کرنے کروانے کے لیے حکام بالاتک گئے

انہوں نے کہاکہ یہ میرے شہرکے لیے اعزازکی بات ہے کہ گلوبل پیس چین آج دنیابھرمیں پاکستان کامثبت چہرہ اجاگرکررہی ہے ہماری کانفرنسزکامقصدریاستی سٹیک ہولڈرزسے مل کرعام آدمی کی رائے کوانٹرنیشنل سطح پراجاگرکرناہے

ہم سمجھتے ہیں کہ دنیاکے سامنے پاکستان کاپرامن چہرہ دکھاناہے ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح پاکستان نے جنوبی ایشیامیں قیام امن کے لیے لاذوال اوربے مثال قربانیاں دیں دنیاکواس سے واقف کرایاجائے،

کشمیر، عراق، افغانستان، فلسطین اوردیگرممالک جن میں جنگ سی کیفیت ہے اس کومذاکرات سے حل کیاجائے اوراس میں اقوام متحدہ اپناکرداراداکرے ہم دنیابھرسے پرامن سوچ کواکٹھاکررہے ہیں اورایک قرارداداقوام متحدہ میں پیش کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ گلوبل پیس چین کے پلیٹ فارم سے امن کاپیغام دنیامیں عام کیاجارہاہے۔

global peace chain

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button