سونا مہنگا ہو گیا ، ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 4ڈالرکی کمی ہوئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 150روپے مہنگا کردیا گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1556ڈالر ہوگئی لیکن کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید150روپے کے اضافے سے89950 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 77118روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹوںمیں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں12پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے سے بڑھ کر154.72 روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر154.82روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے154.50روپے سے بڑھ کر154.60روپے اور قیمت فروخت 154.80روپے سے بڑھ کر154.90روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 170.50روپے سے بڑھ کر171روپے اور قیمت فروخت 172.30روپے سے بڑھ کر172.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر201روپے اورقیمت فروخت 202روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے اور قیمت فروخت41.30روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے اور قیمت فروخت 42.30روپے مستحکم رہی  ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے برقرار رہی جب کہ قیمت فروخت23روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی ۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close