عوام کے حقوق کے لیے پی ٹی آئی شب وروزعملی کام کررہی ہے

پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنماء صائمہ طارق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے شفاف اندازمیں احتساب کاعمل یقینی بناکرتاریخ رقم کردی ہے‘ وزیراعظم عمران خان کی امیدوں پرپورااتریں گے‘ عوام کے حقوق کے لیے پی ٹی آئی شب وروزعملی کام کررہی ہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘

خواتین کے حقوق کے لیے پی ٹی آئی حکومت بھرپوردلچسپی لے رہی ہے‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کواندھیروں سے نکال کراجالے کی طرف لے جارہی ہے ماضی کی حکومتوں نے ملک کوبے دردی سے لوٹا‘ انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب عوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآئیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »