گورنمنٹ بوائزایلیمنٹری سکول سے اپ گریڈہونے والے ایم سی بلاک نمبر1ہائی سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اور ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے منتخب نمائندگان ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں،
حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،
حکومت نے تعلیم،صحت کی بہتری اورعوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے،
ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ بوائزایلیمنٹری سکول سے اپ گریڈہونے والے ایم سی بلاک نمبر1ہائی سکول کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدنے کہاکہ اس سکول کو9.738ملین کی لاگت سے 6ماہ کے عرصہ میں تیارکیاگیاہے جس سے اب طلباء میٹرک تک تعلیم حاصل کرسکیں گے اورسکول کی نئی کلاسزکی تعمیرسے مسائل کابھی خاتمہ ہوگا،
انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف کے تمام تراقدامات عوام کے وسیع ترمفادات میں ہیں،گلی محلوں کے بنیادی مسائل تیزی سے کم ہو ئے ہیں اورترقی وعوامی خوشحا لی کی راہیں ہموارہو ئی ہیں جس کی مثال قومی تاریخ میں نہیں ملتی، تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے،
الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں، میگاسٹی پیکج سے سیوریج، سڑکوں کی تعمیروبحالی، ٹف ٹائل گلیاں،صاف پانی اوردیگرترقیاتی منصوبوں پرکام ہوگا، آئندہ الیکشن تک تمام وعدوں کی تکمیل ہوگی اورحلقہ میں کوئی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا،
اس موقع پرچیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمدگوجر،سٹی کارپوریشن کے نائب صدررانامحمدمنظورحسین خاں،سٹی کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شمیل مرزا، پی ٹی آئی اقلتیی ونگ کے صوبائی ٹکٹ ہولڈریدھسٹرچوہان،پی ٹی آئی کے تحصیل انفارمیشن سیکرٹری عاصم غنی، چوہدری جاویداختر، چوہدری حسان علی سمیت تاجروں ومعززین علاقہ کی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button