fbpx

اوورسیزپاکستانی ہماراسرمایہ ہیں,چوہدری محمدسرور

governor punjab ch sarwar rahim yar kha news

رحیم یارخان :گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ مثبت طرزسیاست کی بدولت آج دنیابھرمیں عمران خان مقبول ترین لیڈرقراردئیے گئے ہیں ‘ پاکستان کی تقدیروزیراعظم خان کی قیادت میں ہرصورت بدلیں گے‘ اوورسیزپاکستانی ہماراسرمایہ ہیں جن کے حقوق کاتحفظ ہرصورت کیاجائے گا‘ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم رہنماء پاکستان تحریک انصاف چوہدری فاروق وڑائچ سے ایک تقریب میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت مزیدمضبوط ہوگی اورعوام کوان کی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے ‘ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے حکومت شب وروزاقدامات اٹھارہی ہے اوروہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی پذیرممالک کی صفوں میں نمایاں نظرآئے گا‘ قبل ازیں چوہدری فاروق وڑائچ اورچوہدری سرورسے سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

governor punjab ch sarwar rahim yar kha news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close