تحریک انصافرحیم یارخان
گریجوایٹ کالج برائے خواتین چک نمبر 111پی میں منعقدہ سالانہ مینابازار
رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کی اہلیہ مسزقمرجاویدنے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چک نمبر 111پی میں منعقدہ سالانہ مینابازاراورچیریٹی شومیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی‘
اس موقع پرپرنسپل کالج عامرہ لون‘ وائس پرنسپل شمسہ واہلہ‘ انچارج چیریٹی شوپروفیسرفرح چوہدری‘ انچارج مینابازارمسزانیلہ خالداورشمسہ واہلہ نے تمام سٹالزاورایونٹس کامعائنہ کرایا
اس موقع پرمسزقمرجاویدنے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ طلباء وطالبات کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کاانعقادانتہائی خوش آئندہے اس سے طلباء وطالبات میں چھپی خدادادصلاحیتیں سامنے آتی ہیں اورصحت مندوتوانازندگی کے لیے غیرنصابی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں‘
اس موقع پرمسزلیاقت گل‘ رمشاجاوید‘ سماریہ محسن‘ میڈم نصرت بشیرچیمہ‘ مسزشمیم اختر‘ مسزفرحت نواز‘ ندااقبال‘ مہوش اقبال‘ حناافشین سمیت دیگرسٹاف اورطالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔