سرکاری سکولوں کے باہر کچرے کا ڈھیر

رحیم یارخان میونسپل حکام کی عدم توجہی کے باعث سرکاری سکولوں کے باہر کچرے کے ڈھیر گندگی، تعفن اور مسائل کا سبب بننے لگے، متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔
رحیم یارخان شہر کے بیشتر سکولوں کے باہر کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے لئے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ تعمیر ملت ہائی سکول، گورنمنٹ پرائمری سکول اسلامیہ کالونی، گورنمنٹ بوائز سکول اسلام نگر ودیگر سرکاری سکولوں کے باہر کچر کے ڈھیر سے جہاں گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے وہیں سیوریج کا پانی بھی آمد ورفت کیلئے مسائل پیدا کررہا ہے۔ اہل علاقہ اور سکول انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »