fbpx

جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کا گیم چینجر پراجیکٹ

Story Highlights
  • وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاگریٹر تھل کینال منصوبہ جلد از جلد شروع کرنے کا حکم
  • گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے حصول کی قانونی کارروائی ترجیحاً مکمل کی جائے، متعلقہ کمشنرفوری طورپر سروے مکمل کرائیں
  • گریٹر تھل کینال کیلئے میرٹ پراراضی کے نرخ کاتعین کیا جائے،اراضی کے نرخ کی ادائیگی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے
  • گریٹر تھل کینال سے لیہ،بھکر،جھنگ،مظفر گڑھ اورخوشاب کے اضلاع میں لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہونے سے خوشحالی آئیگی
  • گریٹر تھل کینال کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک 150ملین ڈالر مالی معاونت فراہم کرے گا:عثمان بزدار
  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت گریٹر تھل کینال اورآبپاشی سسٹم سے متعلق خصوصی اجلاس،وزیرآبپاشی اوردیگر کی شرکت

رحیم یارخان : لاہور10جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کے گیم چینجر پراجیکٹ گریٹر تھل کینال کوشروع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں گریٹر تھل کینال اورآبپاشی امور سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے۔

آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے حصول کی قانونی کارروائی ترجیحاً مکمل کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ کمشنرفوری طورپر سروے مکمل کرائیں۔

گریٹر تھل کینال
گریٹر تھل کینال

گریٹر تھل کینال کیلئے میرٹ پراراضی کے نرخ کاتعین کیا جائے۔ اراضی مالکان کو شفاف طریقے سے اراضی کی قیمت ادا کی جائے۔اراضی کے نرخ کی ادائیگی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گریٹر تھل کینال لیہ،بھکر،جھنگ،مظفر گڑھ اورخوشاب کے اضلاع میں خوشحالی لائے گی۔لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اورقومی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

گریٹر تھل کینال کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک 150ملین ڈالر مالی معاونت فراہم کرے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات کو گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے عوض متبادل زمین فراہم کی جائے گی۔گریٹر تھل کینال کی تعمیر کیلئے مالی امور کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔

اجلاس میں وزیر آبپاشی محسن لغاری،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری اوردیگر حکام نے شرکت کی جبکہ کمشنر سرگودھا اورڈپٹی کمشنر لیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close