سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

 رحیم یارخان وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا، سفارت کار گرین پاسپورٹ لے کر بیرون ملک رہائش اختیار کرلیتے ہیں، انہیں اب مدت ملازمت ختم ہونے پر پاکستان جا کر ہی گرین پاسپورٹ حاصل کرنا ہوگا۔

پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان تاریخی دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اتوار کے روز کیپٹل ارینا میں تاریخی خطاب کیا۔

اس موقع پر پورا کیپٹل ارینا عوام کے ہجوم سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جہاں ملی نغموں نے پاکستانیوں کا لہو گرمایا۔ ہر طرف ارینا میں پارٹی اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آئی۔ پی ٹی آئی رہنما بھی عوام کے ساتھ جوش و خروش سے قومی ترانہ اور ملی نغمے گاتے رہے۔

ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی عمران خان کے شیڈول میں شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی فوجی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی ہوگی۔

قبل ازیں ڈی سی آمد پر عمران خان نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا پہنچے۔ پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد استقبال کیلیے موجود تھی۔ لوگوں نے اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close