fbpx

میاں امتیازاحمدکی حلقہ کےعوام کےلئےخدمات ناقابل فراموش ہیں,حافظ محمدعمارنذیربلوچ

رحیم یارخان:مسلم لیگ ن کےسابق ایم این اے ونومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیازاحمدکی حلقہ کےعوام کےلئےخدمات ناقابل فراموش ہیں،دوسال میں عوام نےتبدیلی کامزہ چکھ لیاہےآج چینی،آٹانایاب ہوچکےہیں دوائیاں تاریخ کی بلندترین سطح پرچلی گئی ہیں،

ملک میں کرپشن عام ہوچکی ہے۔ آئندہ الیکشن میں تبدیلی دیکھنےکونہیں ملےگی۔ ان خیالات کااظہارسابق ایم این اےمیاں امتیازاحمدنےمبارکباددینےکےلئےآئے بلوچ سنگت کےصدرحافظ محمدعمارنذیربلوچ کےہمراہ وفدسےملاقات میں گفتگوکرتےکیا۔

میاں امتیازاحمدنےبلوچ سنگت کے وفدکاشکریہ اداکیااورکہاکہ بلوچ سنگت کےصدرحافظ محمدعمارنذیربلوچ ایک مثبت سوچ رکھنےوالےنوجوان لیڈرہیں جوکہ تمام اقوام کااتحادچاہتےہیں ۔

اس موقع پربلوچ سنگت کےسرپرست باباصدیق بلوچ،سابق کونسلرحاجی محمدجمیل چوہان،قاری محمدزکریاگوپانگ،قاری محمدزبیرگوپانگ،مولانامحمد زکریارحمانی،محمدادریس گوپانگ،سلیم خان،ریاض خان بلوچ،ولیدبلوچ،اورمحمداکبر گوپانگ موجودتھے۔

آخرمیں بلوچ سنگت کےصدر حافظ محمدعمارنذیربلوچ نےملکی سلامتی اورکوروناکےجلدخاتمےکی دعاکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close