رحیم یارخان میں گٹکا مافیا سر گرم،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منہ میں گھنگنیاں ڈالی ہوئی ہے

رحیم یار خان :احمد سجاد فرحان بلالی ایڈوکیٹ صدر ینگ لائنز فورم جنوبی پنجاب نے پریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان میں کھلے عام گٹکا ون ٹو ون اور کھلا گٹکا کا بزنس عروج پر ہے

گٹکا معافیاعوام کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر کے چند پیسوں کی خاطر انسانی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے شہر بھر میں چند پان شاپ والے موت بانٹنے کا کاروبار کر رہے ہیں

تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں گٹکے جیسی منشیات کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں لوگ کھلا گٹکا اور ون ٹو ون گٹکا کھانے لگےاس نشے پر قانونی طور پر پابندی عائد ہے اور اس پر سزا بھی مقرر ہے لیکن حوس کے پجاری دولت کی خاطر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور میرے وطن کی نئی نسل کا مستقبل تاریک کر رہے ہیں

جو کہ ذمہ داران فوڈ اتھارٹی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں رحیم یار خان میں بالخصوص ایئرپورٹ روڈ پر سنی نامی شخص آندھے والا پل عباسیہ پل اس سم قاتل کے اہم ڈیلرز ہیں ہمارا مستقبل ویران ہو رہا ہے کھلے عام گٹکا کا استعمال سے عوام کینسر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منہ میں گھنگنیاں ڈالی ہوئی ہے زرائع کے مطابق مبینہ طور پر فوڈ اتھارٹی کا بڑے ہوٹلوں پان شاپس اور گٹکا فروشوں سے دس ہزار سے 30 ہزار تک لینے کا انکشاف ہوا ہے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فوری نشہ أور بیچنے والوں کے خلاف فوری طور پر عملی نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی جائے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button