رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

عباسیہ فلائی اوور کو جلد از جلد عوام کے لئے فنکشنل کر دیا جائے گا ،ڈی سی

Gymnasium rahim yar khan news

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سپورٹس جمنازیم، خانپور اڈا پارک اور عباسیہ فلائی اوور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے عباسیہ فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کی جائے اور استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عباسیہ فلائی اوور کو جلد از جلد عوام کے لئے فنکشنل کر دیا جائے۔انہوں نے سپورٹس جمنازیم کا دورہ کرتے ہوئے ڈی او سپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ سپورٹس جمنازیم میں سہولیات کو مزید بہتر بنائیں اور دیگر کھیلوں کی سہولیات دستیاب جگہ پر فراہم کرنے کے لئے اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں۔انہوں نے سپورٹس جمنازیم کے گرائونڈز اور پارکس کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عباسیہ فلائی اوور کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں اور دی گئی ٹائم لائن کے مطابق فلائی اوور کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

Gymnasium rahim yar khan news

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button