fbpx
پیپلزپارٹیرحیم یارخان

حاجیوں کی تربیتی ورکشاپ اور ویکسنیشن کی افتتاحی تقریب

رحیم یار خان:وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حاجیوں کی تربیتی ورکشاپ اور ویکسنیشن کی افتتاحی تقریب کا مقامی ہال میں اہتمام کیا گیا۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے حلقہ 179میاں عامر شہباز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر میاں عامر شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حج دین اسلام کا ایک اہم ستون ہے جو ہر استطاطت رکھنے والے مسلمان پر فرض ہے اورخوش نصیب ہیں وہ لوگ جوحرمین شرفین کے بابرکت سفر کے لیے روانہ ہورہے ہیں انہوں نے کہا کے میری تمام عازمین حج سے درخواست ہے کے وہ امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے ڈویژنل صدرریاض احمد نوری نے بھی اظہار خیال کیا ۔وزارت مذہبی امور کی طرف سے مقرر کیے گئے ماسٹرٹرئنر مسعود بن جمال نے حاجیوں کو حج کے دوران پیش آنے والے واقعیات اور آدئیگی بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ مہمانوں نے مبارک باد دیتے ہوئے حاجیوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے جس کے باد باقائدہ حاجیوں کی ویکسینشن اور دیگر پراسس شروع کردیا گیا ۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close