سرکاری سکیم کے تحت حج درخواست گزار اس نمبر پر رابطہ کریں
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواست گزار اس نمبر پر رابطہ کریں
رحیم یارخان :حکومت نے حج2020 کیلئے تمام درخواست گزاروں کے حج واجبات جمعرات سے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال حج سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ملک بھر کے شیڈول بنکوں کے ذریعے رقوم واپس کی جائیںگی اور تمام درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جارہاہے۔
ترجمان نے کہا کہ درخواست گزار نقد رقم وصول کرنے کیلئے ذاتی طور پر آئیں جبکہ گروپ لیڈر چیک کے ذریعے رقم وصول کرنے کیلئے گروپ ارکان کی تمام اصلی دستاویزات ساتھ لائیں۔
انہوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کے عمل میں کسی مشکل کی صورت میں درخواست گزار ٹیلی فون نمبر 0519208465 پر اکائونٹ آفیسر ریفنڈسے رابطہ کرسکتے ہیں۔
سعودی حکومت کی جانب سے محدود حج کے اعلان کے بعد تمام عازمین کو رقوم واپس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، دو جولائی سے رقوم واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔
وزارتِ مذہبی امور نے حج کے درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت کے حالیہ فیصلے کے روشنی میں تمام کامیاب عازمینِ حج کو رقوم واپس کی جائیں گی، حج واجبات کی واپسی کا سلسلہ 2 جولائی سے ملک بھر کے نامزد بینکوں سے شروع ہوگا، تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ پیغام بھجوا کر اطلاع کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔