fbpx

10 سالہ بچہ راکھ میں گرنے سے بری طرح جھلس کر زخمی ہو گیا

hamza sugar mills rahim yar khan news

رحیم یارخان :حمزہ شوگر ملز انتظامیہ کی غفلت شوگر ملز سے نکلنے والی راکھ بغیر حفاظتی انتظامات رہائشی علاقے میں پھینک دی 10 سالہ بچہ راکھ میں گرنے سے بری طرح جھلس کر زخمی ہو گیا ٹانگیں شدید متاثر ہوئیں، شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف میڈیا کی نشاندہی پر فرضی جعلی درخواست تبدیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،متاثرین کی وکلاء کے ہمراہ پریس کلب رحیم یارخان میں پریس کانفرنس معاملہ پنجاب بار کونسل ‘پاکستان بار کونسل میں پیش کیا جائے گا،جبکہ ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او عمر فاروق سلامت کو کھلا چیلنج فوری انصاف نا دیا گیا تو دفتروں کا گھیراؤ کیا جائے گا متاثرین کی گفتگو۔تفصیل کے مطابق حمزہ شوگر ملز کی غفلت اور لاپرواہی شوگر ملز سے نکلنے والی راکھ کو غیر حفاظتی انتظامات کے بغیر رہائشی علاقے میں پھینک دیا جس کے باعث آس پاس کی آبادیوں میں رہنے والے معصوم بچے روزانہ کی بنیاد پر راکھ میں گر کر زخمی ہونے لگے، جس میں جیٹھہ بھٹہ کا رہائشی 10 سالہ محمد اسماعیل بستی میں کھیلتا ہوا کھلے عام پڑی ہوئی راکھ میں گرکر کمر تک دھنس گیا ورثاء کا کہنا ہے کہ بچے کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے بچے کی جان بچائی لیکن اس دوران راکھ میں گر کر جلنے سے بچے کی ٹانگیں شدید متاثر ہوئیں، بچے کے والد نے پریس کلب رحیم یارخان میں حاجی محمدرمضان‘ فیاض حنیف راہی‘ راناعدنان بشیر‘ علامہ خالد‘ سیدباہوشاہ ایڈووکیٹ‘ حمزہ شفیق ودیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غفلت برتنے والی شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، اور بچے کا علاج کروایا جائے، متاثرین کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور مل انتظامیہ کی بے حسی کی انتہا ہے،بچے کا علاج تک نہیں کروایا والد حسن خان نے میڈیا کو بتایا کہ میری تحریری درخواست بھی متعلقہ تھانہ نے تبدیل کر کے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کیا، دوسری جانب وکلاء نے بتایا ہے کہ مل انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ کے آفیسران سے مل کر دو سو سے زائد ایکڑپر قبضہ کیا ہوا ہے اور بچے کو حادثہ بھی اسی قبضہ والی جگہ پر پیش آیا،مزید بتایا کہ بچے کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں علاج نا ہو سکا اور مایوسی سے بچے کو حمزہ میڈیکل کیئر شف5 کرن پڑا جہاں بچہ ویسے ہی نظر آرہا یے مزید بتایا کہ میں غریب انسان ہو میں بچے کا علاج نہیں کرواسکتا،والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

hamza sugar mills rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close