قرآن وسنت پرعمل پیراہوکرزندگی کندن بنتی ہے,حسان مصطفے

ڈسٹرکٹ باررحیم یارخان کے صدرحسان مصطفے نے کہاہے کہ ماہ رمضان کابابرکت مہینہ بخشش اورنجات کازریعہ ہے‘ اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کیے بغیرمعاشرے کی تلقین ممکن نہیں‘ قرآن وسنت پرعمل پیراہوکرزندگی کندن بنتی ہے۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارعمران اشرف کے ہمراہ ملازمین بار میں عیدگفٹ تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکلاء کے ساتھ ساتھ بار کے ملازمین کی فلاح وبہبوداورتعمیروترقی کے لیے کوئی کسر اٹھانہ چھوڑیں گے‘ انہوں نے بارملازمین کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اوران کی شب وروزکی خدمات کوسراہا‘ انہوں نے کہاکہ باراوربنچ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں‘ نوجوان وکلاء کے چیمبرزکی تعمیرکے ساتھ ساتھ دیگرمسائل بھی حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »