fbpx
تحریک انصافرحیم یارخان

ایپکاکے مطالبات منظورکرکے نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے گا۔ ہاشم جواں بخت

رحیم یارخان صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت سرکاری ملازمین کوان کے جائزحقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘
ایپکاکے باقی ماندہ مطالبات بھی فوری منظورکرکے نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے گا۔
ضلعی صدرایپکاچوہدری محمدبوٹاعابدکی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ زکوۃ اورشیخ زیدہسپتال سمیت دیگرسرکاری محکموں کے ملازمین کے مسائل ان کے علم میں ہیں جن کوحل کرنے کے لیے وہ ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اورانشاء اللہ بہت جلدان تمام مطالبات کی منظوری کانوٹیفیکیشن جاری کیاجائے گا‘
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی عثمان بزدارکی قیادت میں شب وروزصوبہ کومثالی اوراداروں کومضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں اورعوام کوریلیف کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں‘
انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اداروں کی بہتری اوروقارکی بلندی کے لیے محنت ولگن سے فرائض انجام دیں ایپکاکے پلیٹ فارم سے ملازمین کے حقوق کی جدوجہدلائق تحسین ہے‘
قبل ازیں چوہدری محمدبوٹاعابدنے وزیرخزانہ کوسرکاری ملازمین کودرپیش مسائل ومشکلات بارے آگاہ کیااورمحکمہ زکوۃ وشیخ زیدہسپتال کے مطالبات حل کرنے پرزوردیاجس پرانہوں نے یقین دہانی کرائی اس موقع پرعمران ارشد‘ راناقاسم‘ تنویرشاکرسمیت ایپکاممبران کی کثیرتعدادموجودتھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close