fbpx

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے خانپور ہسپتال کا دورہ

health authority rahim yar khan

رحیم یار خان:سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب عالم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر خانپور ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حسن محمود سمیت دیگر موجود تھے۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، جنرل وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو خانپور کے لئے مجوزہ کارڈیک وارڈ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خانپور میں جلد کارڈیک واڈ فعال کیا جائے گا جس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ امراض دل کے لئے ہسپتال میں موجود مشینری کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ویکسین ڈے کے موقع پر ای پی آئی روم میں رش کے باعث دو مزید لیڈی ہیلتھ ورکز ان ایام میں تعینات کرنے کی ہدایت کی جبکہ واش روم میں صابن کی عدم دستیابی پر ہیڈ نرس کو شوکاز نوٹس جاری۔انہوں نے ایمرجنسی بورڈ کی لائٹس بہتر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں جبکہ طبی سہولیات سمیت صفائی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

health authority rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close