رحیم یارخان

محکمہ صحت رحیم یارخان میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لیے انٹرویوز

رحیم یارخان: محکمہ صحت رحیم یارخان میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ شروع، 26آسامیوں کے لیے ضلع بھر سے 1900امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں،

 محکمہ صحت رحیم یارخان نے گزشتہ دنوں کلاس فور کی 26مختلف آسامیوں پر بھرتی کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی تھیں جس پر1ہزار 900نوجوان لڑکے لڑکیوں نے درخواستیں جمع کرائیں ،

درخواستوں پر سکروٹنی و انٹرویو کیے گئے جن کی نگرانی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی سخاوت علی رندھاوا نے کی جبکہ درخواستوں کی جانچ پڑتال و انٹرویو کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غضنفر شفیق ،اے ڈی سی او، ایم اے او،فنانس ودیگر موجود تھے۔

جن آسامیوں پر درخواستیں جمع کرائی گئیں ان میں واٹر کیئرئر،ڈرائیور،لیب اٹینڈنٹ، ٹیوب ویل آپریٹر، دواکوب، وارڈ سرونٹ، مالی، سینٹری ورکرز، دھوبی،بیلدار،کلینر شامل ہیں ڈاکٹر غفنفر شفیق نے بتایا کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہونگی ، امیدواروں کے انٹرویو اور کاغزات کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے تمام امیدواران کسی ایجنٹ یا نوسرباز کے چکرمیں نہ آئیں اور کسی سے پیسوں کا لین دین کری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button