fbpx
رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شیخ محمد طاہر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی(رحیم یار خان) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تعلیمی رینکنگ میں نمایاں بہتری اور فیلڈ سٹاف کو پیشہ ورانہ امور میں درپیش مسائل سے براہ راست آگہی کے لئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ضلع کی بجائے مرحلہ وار تحصیلوں کا اجلاس منعقدہ کیا جا رہا ہے تاکہ ڈپٹی ڈی اوز کے ساتھ ساتھ اے ای اوز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختار احمد، ڈی او سیکنڈی میاں عزیز قریشی، ڈی او ایلیمنٹری شہناز چوہدری، ڈپٹی ڈی او روبینہ بدر سمیت تحصیل رحیم یار خان کی اے ای اوز موجود تھی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ محنتی سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل کی سرزنش۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ضلعی، تحصیل اور مراکز کے افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور جن انڈیکیٹرز میں ضلع کی کارکردگی بہتر نہ ہے انہیں خصوصی توجہ دے کر بہتر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ این ایس بی فنڈز کے استعمال اور فرنیچر، صاف پانی اور چار دیواری ہر صورت تمام سکولوں میں یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ عید گاہ اور پرانی غلہ منڈی میں قائم سستے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف خصوصی کاروائیاں کی جا رہی ہے، انتظامیہ عوام کو اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنارہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کے ہمراہ چینی، آٹا، دالیں، سبزیاں اور پھل کے سٹالز پر جاکر کوالٹی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیائے خورد ونوش ارزاں نرخوں پر دستیابی تک رمضان بازاروں اورعام مارکیٹ میں مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا، مصنوعی قلت اور گراں فروش اپنا قبلہ درست کر لیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ سبزی و فروٹ منڈیوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں اور بولی کے نظام کا جائزہ لیں تاکہ ناجائز منافع خوری روکی جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازاروں میں سبسڈی آئٹم کو کسی صورت کم نہ ہونے دیں اور پیشگی بنیادوں پر وافر مقدار میں اشیاء ضروریہ سٹالز پر فراہم کریں۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ رمضان المبارک میں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں، مساجد کی سیکورٹی ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے اور ماہ صیام میں عبادت گاہوں اور نمازیوں کی سیکورٹی کے فرائض پولیس بھر پور طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جبکہ رمضان المبارک میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس مشترکہ طور پر حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہیں کسی کو بھی گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی اور ایسے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے بطور ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کونسل دفاتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر وہ ضلع کونسل کی مختلف برانچ میں گئے اور وہاں پر کام کے طریقہ کار بارے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ضلع کونسل چوہدری شفیق احمد، ایکسین محمد انصر سمیت دیگر نے ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل/ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کو ضلع کونسل دفتر میں ویلکم کرتے ہوئے ضلع کونسل کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی کاموں سمیت ضلع کونسل کے مختلف امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے تمام انڈیکیٹرز پر ذمہ داری سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تحصیل ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز سے متعلق مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز اینڈ منیجمنٹ کمپنی ذیشان احمد سمیت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،سینئر میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنر) نے مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے سخت تاکید کی کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے جبکہ تمام ادویات کے ریکارڈ کو بھی بہتر رکھا جائے۔اجلاس میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا جائزہ بھی لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close