تجاوزات، قبضہ مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور :وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبہ بھر میں تجاوزات، قبضہ مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم
وزیر اعلی نے رات گئے چیف سیکرٹری، آئی جی اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوکو بلا کر گورننس کو بہتربنانے کیلئے ہدایات دیں
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب بھر میں تجاوزات، قبضہ مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو رات گئے وزیر اعلی آفس بلا کر اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں گورننس کو ہر صورت بہتر بنانا ہے –

عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-کل سے صوبہ بھر میں تجاوزات، قبضہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی مزید تیز کی جائے اور کریک ڈاؤن کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیر اعلی آفس بھجوائی جائے- انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے-مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا-تجاوزات کی وجہ سے عوام کو ٹریفک اور دیگر مسائل کا سامنا ہے –

ان تمام مسائل کا تعلق براہ راست عوام کے ساتھ ہے -ان مسائل کو مستقل طور پر حل کر کے گورننس میں بہتری لائیں گے -انہوں نے کہا کہ اب زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا بلکہ متعلقہ حکام کو عملی اقدامات کر کے دکھانا ہوں گے-

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button