رحیم یارخان میں ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے ہولی کی تقریب

holi festival rahim yar khan

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کی ہولی کے موقع پر ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے ہولی کی خوشیوں میں شرکت۔ ہونہار و مستحق طلبہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اسکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔تقریب کا اہتمام شیخ خلیفہ آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا تھا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر سنگھ، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ڈی پی اوعمر سلامت، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری ظفر اقبال وڑائچ سمیت ضلعی افسران ، پی ٹی آئی کے عہدیداران اور اقلیتی برادری کی سرکردہ شخصیات موجود تھے۔

holi festival
holi festival

صوبائی وزیر انسانی حقوق نے ہولی اور اقلیتی برادری کے ہونہار طلباء میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11اگست کی اپنی تقریر میں واضح فرمایا کہ آپ کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہوں پاکستان میں تمام مذاہب و فرقوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور پاکستان کی بنیاد اسی ویژن پر رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قائد کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 12کروڑ سکھوں کا مطالبہ انسانی ہمدردی کے تحت قبول کرتے ہوئے کرتار پور بارڈر کھولنے ،گرونانک یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرکے دنیا کو ایک محبت بھر پیغام دیا ہے۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے ایک وزیر نے اقلیتی برادری کے خلاف نازیبا الفاط کا استعمال کیا اور اسے اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا یہ ہے نیا پاکستان جس میں اقلیت اور اکثریت تمام کے حقوق یکساں ہیں۔

holi festival
holi festival

 جنوبی پنجاب کے مندر اور چرچ کی تزئین و آرائش اور مرمت کے لئے10کروڑ گرانٹ کا اعلان کیااور بتایا کہ اقلیتی طلباء کے لئے ہائر ایجوکیشن میں کوٹہ حاصل کیا گیا ہے، تعلیمی نصاب میں مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر ختم کیا جا رہا ہے،آئندہ سال سے جیلوں میں قیداقلیتی قیدیوں کو ان کے مذہبی تہواروں کے موقع پر مسلمان قیدیوں کی طرح ریلیف ملے گا، پنجاب سکل پروگرام کے تحت آئندہ سال سے5000طلباء اور3000طالبات کو تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء وطالبات کو ان کی مقدس کتابوں کی تعلیمات دی جائے گی ۔صوبائی وزیر نے ہونہار سٹوڈینٹس کے لئے2کروڑ50لاکھ سکالر شپ اور1کروڑ مستحق خاندانوں میں ہولی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر سنگھ نے کہا کہ
پاکستان میں بسنے والے مسلمان ، سکھ، ہندو ، مسیح ، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں اور آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کے غم بانٹیں گے اور خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، اخوت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ ہولی کا تہواراتحاد اور یکجہتی کیساتھ خدمت کا احساس بیدار کرتا ہے اوریہ تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔موجودہ حکومت ہر شہر کو انصاف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ہم سب پاکستانی ہیں اور اس ملک کے آئین کے تحت سب کے یکساں حقوق ہیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ کہ پڑھا لکھا پاکستان قائم کرنے کیلئے تعلیم کو عام کرنا اولین فرض ہے اور اس کیلئے حکومتی سطح پر نوجوان نسل کی حوصل افزائی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ارض پاکستان میں اکثریت کو اقلیت پر کوئی فوقیت حاصل نہیں اور اقلیتی لفظ کا استعمال ہی معیوب ہے ہم سب پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلباء محنت کریں اور اوپن میرٹ پر ہر شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دے سکتے ہیں اس میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ ہمارے مذہب نے ہمیشہ انسانیت کا درس دیا ہے اور اس ملک کا قیام ہی اس ویژن کے ساتھ عمل میں آیا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو گی ۔

holi festival
holi festival

تقریب سے چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، اقبال حسن، چوہدری نعیم شفیق، سردار احمد خان، یدھسٹر چوہان، شمیل مرزا، فوزیہ عباس و دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں کرشن لعل بھیل سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر انسانی حقوق نے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مستحق طلباء میں چیک تقسیم کئے۔ 

holi festival rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close