fbpx

2سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیزواردات سنگدل باپ نے بیٹے کومارکرلاش لٹکادی

رحیم یار خان : 2سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات سنگدل باپ نے بیٹے کو مار کر لاش لٹکادی پولیس نے 2سالہ بچے کی نعش تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

یہ واقع تھانہ صدر کی حدود رفیق آباد کے علاقے میں میں یہ افسوسناک واقع پیش آیا ہے جہاں پر رشتہکے تنازع اور وٹہ سٹہ کی رنجش پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص لیاقت علی نے سسرالیوں کو پھنسانے کی خاطر لخت جگر 2سالہ شعبان کو گلہ گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور قتل کے بعد سنگدل باپ نے معصوم کی لاش کو پھندا لگا کر تار سے لٹکا دیا تاہم اس واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا اور بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہےپولیس کا کہناہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہی بیٹے کو قتل کرنے کا جرم قبول کر لیاہے۔
اب مزید تفتیش میں حقائق سامنے آئیں گے اور ملزمان کو قرار واقعہ سزا کے لیے چالان عدالت پیش کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close