ڈی ڈی ایچ او نے انکوائری کے لیے دونوں فریقوں کو طلب کرلیا

hospital negligence rahim yar khan news

لیاقت پور: 3اپریل بروز بدھ کی شام موضع فاضل پورٹھل حمزہ کے باسیوں کے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہ تھی ثمرین بی بی کو حمل کا آٹھواں مہینہ تھا چیک اپ کے لیے لیاقت پور کچی منڈی میں موجود پرائیویٹ ہسپتال زبیدہ انورجنرل ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر بورڈ تو ایم بی بی ایس ڈاکٹر قاقیش عامر کا لگا ہوا تھا لیکن اندر ڈاکٹر کی جگہ عالیہ LHVاپنے فرائض سرانجام دے رہے تھی پیسے لینے کے چکر میں انہوں نے لواحقین کو کہا کہ فوری آپریشن کیا جائے گا ورنہ مریض کی جان کو خطرہ ہے اندر آپریشن کے لیے لے جایا گیا خون کی ایک بوتل کا بندوبست کیا گیا ناتجربہ کار ہونے کی وجہ سے آپریشن کردیا گیا لیکن نومولود بچی نہ بچا سکے اور مریضہ کی حالت غیر ہونے لگی تو ڈاکٹر قاقیش کے شوہر ڈاکٹر عامر شیخ کو بلایا گیا وہ بھی مریض کو دیکھ کر ہوش و حواس کھو بیٹھا اور لواحقین کو کہا کہ فوری انہیں بہاول پور لے جاؤ ابھی بہاول پور کی تیاری ہی ہورہی تھی کہ ثمرین بی بی بھی خالق حقیقی کو جاملی ہسپتال کا عملہ رفو چکر ہو گیا وورثاء کو ڈرادھمکا کر اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ہسپتال سے بھگا دیا گیابعد میں جھوٹے صلح نامے تیار کرکے ارباب اختیار کی آنکھوں میں دھول جھونک دیا گیا ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ رحیم یار خان ڈاکٹر سخاوت نے لیاقت پور کے کرپٹ DDHOڈاکٹر ندیم ضیاء کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے جمعہ کے دن زبیدہ ہسپتال بھیج دیا جنہوں نے بغیر ورثاء کو بلائے ڈاکٹر عامر شیخ کی مرضی کے مطابق گول مول رپورٹ تیار کرکے ارسال کردی یکطرفہ انکوائری کر کے ڈاکٹر ندیم ضیاء خود ملوث ہوگیا کیوں کہ وورثاء کو انہوں نے نہیں بلایادو لاشوں کے وارث عبدالعزیز نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے آج تک انصاف نہ مل سکا ہے CEOڈاکٹر سخاوت ،DDHOلیاقت پور ڈاکٹر ندیم ضیاء ،سیاسی پنڈت اور ڈاکٹر مافیا زبیدہ انورجنرل ہسپتال کچی منڈی اور ڈاکٹر عامر شیخ کو بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں انہوں نے کہا ظلم کی انتہا ہے کہ میری دو قیمتی جانیں ڈاکٹر عامر شیخ نے بے دردی سے ضائع کردیں ہیلتھ آفیسران ابھی بھی انکوائری کررہے ہیں تاکہ ڈاکٹر عامر شیخ کو بچایا جاسکے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ندیم ضیاء نے بتایا کہ مجھے CEOرحیم یار خان نے انکوائری کا حکم دیا ہے جو میں کررہا ہوں مزید اگر کاروائی کے لیے حکم ملے گا تو ضرور کاروائی کروں گاآج بروز جمعرات میں نے دونوں فریقین کو طلب کرلیا ہے۔

hospital negligence rahim yar khan news

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close