ٹرین حادثہ :ہوبارہ فاونڈیشن کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا گیا

رحیم یارخان :حیات و نباتات کی بقا و افزائش کیلئے کام کرنے والی این جی او ہوبارہ فاونڈیشن کی جانب سے ولہار کے قریب اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں خونی تصادم کے بعد متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا گیا ۔ معروف شخصیت چوہدری محمد منیر کی خصوصی ہدایات پر ہوبارہ فاونڈیشن کی ٹیم میجر (ر) محمد طارق اور میجر (ر) عبدالروف کی قیادت میں جائے حادثہ پر پہنچی ۔ ٹیم نے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے فاونڈیشن کی جانب سے ایمبولینسیں ، میڈیسنز ، اشیائے خور و نوش اور دوسری سہولیات کا بندوبست کیا گیا ۔ علاوہ ازیں میجر (ر) محمد طارق اور میجر (ر) عبدالروف نے شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صادق آباد کے دورے بھی کئے جہاں انہیں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے ملاقاتیں کیں ۔ اور ہسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے ادویات اور دیگر اشیاء بھی فراہم کی گئیں ۔ ضلعی انتظامیہ ، اور صادق آباد و رحیم یارخان کے ہسپتالوں کے سربراہان نے ٹرین کے المناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے مسافروں کیلئے بھرپور امدادی اقدامات پر ہوبارہ فاونڈیشن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
 
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close