صائمہ طارق اور مدیحہ تنویر کی سخاوت رندھاوا سےملاقات

رحیم یارخان ممبر ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز گورنمنٹ پنجاب صائمہ طارق اور مدیحہ تنویر کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا سے خصوصی ملاقات کی اور وزیراعظم عمران کے عین ویژن کے مطابق ضلع میں صحت کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے پر اتفاق کیا،ڈاکٹرسخاوت رندھاوانے کہاکہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تا کہ متوسط طبقے کو اعلٰی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی‘ انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت میں بہتری لانے کے لیے عملی کام کررہے ہیں‘ قبل ازیں صائمہ طارق نے سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرسخاوت رندھاواکوشعبہ صحت کے حوالے سے عوام کودرپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »